سورة فاطر - آیت 6

إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے ۔ سو تم اسے دشمن سمجھو ۔ وہ اپنی جماعت کو صرف اس لئے بلاتا ہے کہ وہ درزخی ہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ یعنی تمہاری دنیا و آخرت دونوں تباہ کرنا چاہتا ہے۔ تم اس کی چال میں نہ آئو، اس کی کوئی بات نہ مانو اور جو بات تمہارے دل میں ڈالے اسکی مخالفت کرو۔ ( ابن کثیر وغیرہ) ف ٥ یعنی ان لوگوں کو جو اس کا کہا مانتے اور اس کے بتائے ہوئے رشتہ پر چلتے ہیں۔