سورة سبأ - آیت 49
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ حق آگیا اور جھوٹ نہ پہلی بار پیدا کرتا ہے اور نہ دوسری بار۔ (ف 1)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی اب باطل کوئی چال چل لے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ( ابن کثیرعن ابن مسعود) روایات میں ہے کہ جب فتح مکہ کے دن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد حرام میں داخل ہوئے تو کعبہ کے گرد جو بت نصب تھے ان کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کمان کے چلہ سے مارتے اور یہ آیت پڑھتے۔ ( ابن کثیر بحوالہ بخاری)