سورة سبأ - آیت 43

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَن يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا إِفْكٌ مُّفْتَرًى ۚ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب ہماری روشن (ف 1) آیتیں ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ اور کچھ نہیں تو صرف ایک آدمی ہے چاہتا ہے کہ جن کی عبادت تمہارے باپ (ف 2) دادے کرتے تھے تمہیں ان سے روک دے اور کہتے ہیں اور کچھ نہیں یہ تو جھوٹ باندھا ہوا ہے اور کافروں نے حق کی نسبت جب وہ ان کے پاس آیا تو یوں کہا کہ یہ اور کچھ نہیں صرف کھلا ہوا جادو ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1 یعنی کبھی تو قرآن کے متعلق کہتے کہ یہ جھوٹ ہے جو خدا سے غلط طور پر منسوب کردیا گیا اور کبھی اسے جادو بتاتے یا هَذَاکا اشارہ توحید کی طرف ہو یعنی یہ کہ توحید کا دعویٰ محض جھوٹ ہے اور یہ قرآن جادو ہے۔ امام رازی (رح) لکھتے ہیں کہ توحید سے انکار تو صرف مشرکین ہی کرتے تھے لیکن قرآن اور معجزات سے انکار مشرکین اور اہل کتاب دونوں کرتے تھے اس لئے ” كَفَرُوا “ کا لفظ دونوں کو شامل ہے۔ ( کبیر)