سورة سبأ - آیت 41

قَالُوا سُبْحَانَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِم ۖ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۖ أَكْثَرُهُم بِهِم مُّؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ کہیں گے تو پاک ہے ۔ توہی ہمارا کارساز ہے نہ وہ ۔ نہیں بلکہ یہ تو جنوں کو پوجتے تھے ، ان میں سے اکثر ان ہی پر ایمان رکھتے تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ یعنی گویہ بظاہر ہمارے بت بنا کر ہماری عبادت کرتے تھے لیکن حقیقت میں یہ شیطن کی بندگی کرتے تھے کیونکہ ان شیاطین نے ان کو یہ راستہ دکھایا تھا کہ تجھے چھوڑ کر دوسروں کو اپنا معبود سمجھیں۔ ان کے آگے نذر و نیاز پیش کریں اور اپنی حاجت روائی کے لئے انہیں پکاریں۔ یہاں جن سے مراد شیاطین ہیں۔ ( ابن کثیر)