سورة سبأ - آیت 38
وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے عاجز کرنے میں سعی کرتے ہیں وہی عذاب میں پکڑے جاتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی کبھی طعن کرتے ہیں اور کبھی ان میں عیب نکالتے ہیں۔