سورة سبأ - آیت 32

قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَىٰ بَعْدَ إِذْ جَاءَكُم ۖ بَلْ كُنتُم مُّجْرِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

متکبر لوگ ضعیفوں سے کہیں گے کہ (جب تمہارے پاس ہدایت آئی تھی) کیا ہم نے اس کے پہنچنے کے بعد تمہیں ہدایت سے روکا تھا ؟ ہرگز نہیں بلکہ تم ہی مجرم تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ جو عقل اور سمجھ رکھنے کے باوجود محض دنیا کے لالچ میں ہمارے پیچھے پیچھے ہوئے اور راہ ہدایت سے منہ پھیر لیا