سورة سبأ - آیت 26
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ ہمارا رب ہم سب کو جمع کریگا ۔ پھر ہم میں انصاف سے فیصلہ کریگا اور وہی حکم کرنے والا جاننے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ظاہر کر دے گا کہ ہم دونوں میں کون ہدایت پر تھا اور کون کھلی گمراہی میں مبتلا تھا۔ ف 7 لہٰذا اسی کا فیصلہ مبنی بر علم و حکمت اور خواہش سے خالی ہوسکتا ہے۔ ( کبیر)