سورة سبأ - آیت 6

وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جنہیں علم دیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تجھ پر اتارا گیا ہے وہی حق ہے اور وہ اس زبردست خوبیوں والے کی راہ دکھلاتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 مراد صحابہ کرام ہیں یا تمام مسلمان اور با اعتبار عموم یہ دوسرا احتمال زیادہ صحیح ہے۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں کہ ان سے مراد اہل کتاب ہیں اور غالباً ترجمہ کا بریکٹ ( اگلی کتابوں کا) اسی قول کے پیش نظر ہے مگر یہ قول بوجوہ ضعیف ہے۔ ( قرطبی) بعض نےİ‌وَيَرَى الَّذِينَ .الآیةĬكو لِيَجْزِيَ پر معطوف مانا ہے اور یہ مطلب لیا ہے یعنی اس واسطے قیامت آنی ہے کہ جن کو یقین تھا وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ قرآن بر حق تھا۔۔۔۔ ( وحیدی)