سورة الأحزاب - آیت 47

وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُم مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور مومنوں کو بشارت دے کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ بقیہ امتوں سے ان کے درجات بلند ہوں گے اور انہیں جنت نصیب ہوگی جیسا کہ شوریٰ ( آیت : ٢٢) میں اس ” فضل کبیر“ کی تفسیر وارد ہے۔ ( قرطبی)