سورة آل عمران - آیت 66
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سنتے ہو کہ جس بات کی تمہیں خبر تھی، اس میں تو تم جھگڑ چکے ، پھر جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس میں کیوں جھگڑتے ہو ؟ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 اس آیت میں صرف غلط طور پر جھگڑا کرنے سے منع کیا گیا ہے بلکہ مطلقا مجادلہ سے گریز کی نصحیت بھی کی ہے۔( ابن کثیر، فتح القدیر)