سورة الأحزاب - آیت 45
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اے نبی ہم نے تجھے گواہ اور بشارت دینے والا بنا کر بھیجا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی گواہی دیں اور قیامت کے دن اپنی امت کے گواہ ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اللہ کا پیغام بے کم و کاست پہنچا دیا تھا، بلکہ دوسری امتوں کی بھی گواہی دیں گے کہ ان کے انبیاء ( علیہ السلام) نے ان تک اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا۔ ( دیکھئے سورۃ بقرہ آیت 143)