سورة الأحزاب - آیت 12

وَإِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض تھا بول اٹھے کہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) نے جو وعدہ دیا تھا سب فریب تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9کہتے ہیں کہ تقریباً ستر منافقین تھے جو اس قسم کی باتیں کرنے لگے۔ ( فتح القدیر)۔