سورة الأحزاب - آیت 1

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے نبی اللہ سے ڈرا ور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ مان ۔ بےشک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ اس آیت میں اعلیٰ سے ادنیٰ پر تنبیہ فرمائی ہے یعنی جب پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ سے ڈرتے رہنے اور کافروں اور منافقوں کی بات ماننے کی تاکید کی ہے تو دوسرے لوگوں کو بطریق اولیٰ یہ حکم ہے۔ ( ابن کثیر) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں ” کافر چاہتے اپنی طرف نرم کرنا اور منافق چاہتے تھے اپنی چال سکھانی اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ پر بھروسہ ہے اس سے دانا کون ہے“؟ ( موضح)