سورة السجدة - آیت 28

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کہتے ہیں کہ یہ فتح کب ہوگی اگر تم سچے ہو ؟۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8 یعنی یہ جو کہتے ہو کہ ایک دن آئے گاجب اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا، تو بتاو یہ فیصلہ کا دن کب آئے گا ؟ یہ بات کافر مسلمانوں سے کہا کرتے۔۔۔ فیصلہ کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔ (شوکانی)