سورة السجدة - آیت 25
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تیرا رب جو ہے وہی ان میں قیامت کے دن ان کی اختلافی باتوں کے درمیان فیصلہ کرے گا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ وہاں معلوم ہوجائے گا کہ کون ہدایت پر تھا اور کون اسرائیل بھی ہو سکتے ہیں جنہوں نے انبیاء ( علیہ السلام) اور ان کے معاصر اقوام اور مسلمان اور کافر بھی مراد ہو سکتے ہیں۔