سورة السجدة - آیت 18

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بھلا جو شخص مومن ہے کیا اس کی برابر ہوجائے گا جو فاسق ہے ؟ ہرگز برابر نہیں ہوسکتے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی قیامت کے روز دونوں کا انجام یکساں نہیں ہوسکتا۔ ( نیز دیکھئے حاشیہ ٢١، حشر : ٢٠) اور یہ آخرت کے ثواب و عقاب کی نہایت عمدہ دلیل ہے کیونکہ اگر اس دنیا کے بعد کوئی دوسری زندگی نہ ہو تو نیک اور بد سب یکساں ہوجائیں اور نیک و بد کا یکساں ہوجانا پروردگار عالم کی شان کے بالکل خلاف ہے۔ بعض روایات میں ہے کہ یہ آیت حضرت علی (رض) اور ولید بن عتبہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے (قرطبی)