سورة السجدة - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کتاب کا اتارنا اس میں شک نہیں کہ جہان کے رب کی طرف سے ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یہ کسی انسان کی تصنیف کردہ کتاب نہیں ہے اور نہ یہ جادو کہانت یا پچھلے لوگوں کے من گھڑت افسانے ہیں جیسا کہ کفار مکہ قرآن کے بارے میں اس قسم کی اٹکل پچو باتیں کہا کرتے تھے۔ (شوکانی)