سورة السجدة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یہ پوری سورۃ مکی ہے۔ بعض مفسرین نے اس کی آیتİأَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا Ĭ سےİالَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ Ĭ تک تین آیتوں کو اور بعض نےİتَتَجَافَى جُنُوبُهُمْĬ سے İالَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَĬ تک پانچ آیتوں کو غیر مکی قرار دیا ہے۔ ” صحاح ستہ‘ کی تمام کتابوں میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ’ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) “ جمعہ کے روز نماز فجر کی پہلی رکعت میں یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔ (فتح البیان)