سورة آل عمران - آیت 57

وَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ جو ایمان لائے اور نیک کام کئے ، ان کو ان کا پورا حق دے گا اور بےانصاف لوگ خدا کو خوش نہیں آتے ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کے اول تابع نصاری ٰ تھے پیچھے سو ہمیشہ غالب رہے۔ ( موضح) حافظ ابن تیمہ لکھتے ہیں ان سے مراد صرف نصاریٰ بھی ہو سکتے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ یہود جو مسیح ( علیہ السلام) کے منکر ہیں ان پر عیسائی ہمیشہ غالب رہیں گے۔ (تفسیر ابن کثیر )