سورة الروم - آیت 40

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۖ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَفْعَلُ مِن ذَٰلِكُم مِّن شَيْءٍ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ۔ پھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جلائے گا ۔ تمہارے شریکوں میں کوئی ہے کہ ان کاموں سے کچھ (ف 1) کرسکے ؟ وہ پاک ہے اور جو وہ شرک کرتے ہیں اس سے بالاترہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 اور ظاہر ہے کہ نہیں کرسکتے تو پھر انہیں پوجنے اور ان کے آستانوں پر نذریں ماننے اور چڑھاوے چڑھانے کا کیا فائدہ؟