سورة الروم - آیت 32
مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جنہوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور گروہ گروہ ہوگئے ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی توحید کے اصلی اور فطری دین میں بگاڑ پیدا کر کے اپنے الگ الگ دین بنا لئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کفر و شرک کے جتنے دین پائے جاتے ہیں وہ سب اصل دین فطرۃ۔توحید۔میں بگاڑ سے پیدا ہوئے ہیں (دیکھیے سورۃ یونس آیت 19)