سورة الروم - آیت 13

وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے شریکوں میں سے کوئی ان کا شفیع نہ ہوگا اور وہ اپنے اپنے شریکوں کے منکر ہوں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ کیونکہ اس روز کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کسی دوسرے کی سفارش نہ کرسکے گا اور پھ سفارش کی بھی اسی کی کرسکے گا جس کی سفارش کی اجازت ملے گی۔6۔ کیونکہ اس وقت انہیں اپنے ان شریکوں کی حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ یہ نہ کسی کو نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان۔ اگر نفع پہنچا سکتے تو اس موقع پر ان کے ضرور کام آتے۔