سورة الروم - آیت 12

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جس دن قیامت قائم ہوگی ۔ مجرم ناامید رہ جائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ کیونکہ ان سے اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے کوئی جواب نہ بن پڑے گا۔