سورة الروم - آیت 11
اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اللہ پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دہرائیگا ۔ پھر تم اس کی طرف پھیرے جاؤ گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
3۔ کیونکہ جس کے لئے پہلی بار پیدا کرنا ممکن ہے اس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا بدرجہ اولیٰ ممکن ہے۔