سورة العنكبوت - آیت 66

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تاکہ جو ہم نے انہیں دیا ہے اس کی ناشکری (ف 1) کریں اور فائدہ اٹھائیں ۔ سو آگے وہ معلوم کرلیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ بتوں کے تھانوں پر جا کر نذر مانتے اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔ آج کل کے مسلمان ان سے بھی بدتر ہیں کہ یہ مصیبت کے وقت بھی غیر اللہ کو پکارتے اور ان کے نعرے لگاتے ہیں۔ اعاذنا اللہ من ھذہ الضلالۃ۔