سورة العنكبوت - آیت 62
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ اپنے بندوں میں سے جس کی روزی (ف 1) چاہتا ہے فراخ کرتا ہے اور جس کی چاہتا ہے تنگ کرتا ہے ۔ بےشک اللہ ہر شئے سے خبردار ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ یا ” اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے (جب) چاہتا ہے اور فراغت سے روزی دیتا ہے اور (جب) چاہتا ہے اسے تنگی سے روزی دیتا ہے۔ “ ف6۔ وہ اپنے بندوں کی مصلحتوں سے خوب واقف ہے کہ کس کے حق میں فراغت سے روزی دینا بہتر ہے اور کس کے حق میں تنگی سے روزی دینا۔ یا ایک ہی بندے کو کب فراغت سے روزی دینا بہتر ہے اور کب تنگی سے۔ (ابن کثیر)