سورة آل عمران - آیت 46
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ لوگوں سے ماں کی گود میں اور پوری عمر کا ہو کے (بھی) کلام کرے گا اور وہ نیک بختوں میں ہے۔ (ف ١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 سورت مریم آیت 30۔33، میں وہ باتیں بھی مذکور ہیں جو حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنی پیدا ئش کے بعد مہد میں کیں۔ حدیث میں ہے کہ رسول (ﷺ) نے فرمایا : ماں کی گود میں چار بچوں نے کلام کیا۔ عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام) شاہد یوسف ، صاحب جریج اور فرعون کی ماشطہ کے لڑکے نے (فتح البیان )