سورة العنكبوت - آیت 16

وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے ابراہیم (ف 2) کو بھیجا ۔ جب اس نے اپنی قوم سے کہا ۔ کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف6۔ یعنی اس کے ساتھ شرک اور اس کی نافرمانی کرنے سے ڈرو۔ ف7۔ اور شرک میں کسی طرح کی کوئی بہتری نہیں ہے یا ” اگر تمہیں کچھ بھی علم ہے“ جس سے تم خیر و شر میں تمیز کرسکو۔ (شوکانی)