سورة القصص - آیت 64

وَقِيلَ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَرَأَوُا الْعَذَابَ ۚ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور کہا جائے گا کہ تم اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ پھر وہ بلائیں گے تو ان کو جواب نہ دیں گے ۔ اور عذاب دیکھیں گے ۔ کاش وہ راہ پر ہوتے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی خالص توحید کا راستہ اختیار کرتے تو آج اس انجام بد سے دوچار نہ ہوتے۔