سورة القصص - آیت 36

فَلَمَّا جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر جب موسیٰ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آیا ۔ تو بولے کچھ یہ تو افترا کیا ہوا جادو ہے ۔ اور ہم نے تو اپنے اگلے باپ دادوں سے ایسی باتیں سنی نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ کہ کسی نے اللہ کی طرف سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کیا ہو یا اس قسم کا جادو دکھایا ہو۔ یہاں آیات سے مراد معجزات ہیں۔ (قرطبی)