سورة القصص - آیت 34

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح (ف 1) ہے سو اسے میرے ساتھ مدد کے لئے بھیج دے ۔ کہ وہ میری تصدیق کرے میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلائیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ کیونکہ میں اتنا زبان آور نہیں ہوں کہ اکیلا ان کی ہر دلیل کا فوراً توڑ کرتا رہوں۔