سورة القصص - آیت 30

فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب وہاں آیا تو اس مبارک قطعہ میں میدان کے داہنے کنارہ کی طرف سے درخت سے یوں آواز آئی ۔ کہ اے موسیٰ بےشک میں اللہ رب العالمین ہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یعنی اس کنارے جو حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے اپنے داہنے ہاتھ کی طرف تھا۔ (شوکانی)