سورة القصص - آیت 27

قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَىٰ أَن تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ ۖ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ ۖ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ ۚ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہا میں چاہتا ہوں ۔ کہ اپنی ان دوبیٹیوں میں سے ایک تیرے نکاح میں دوں ۔ اس شرط پر کہ تو آٹھ ف 1 برس میرا نوکر رہے ۔ اور جو تو دس برس پورے کردے تو وہ تیری طرف سے (مہربانی) ہے اور میں تجھ پر مشقت ڈالنا نہیں چاہتا اگر اللہ نے چاہا تو مجھے نیکو میں پائے گا ف 2

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ کہ خواہ مخواہ دس برس پورے کرے یا سخت سخت کام سرانجام دے۔ معلوم ہوا کہ اجارہ کو صداق (مہر) مقرر کیا جاسکتا ہے۔ احادیث سے بھی یہ ثابت ہے۔ (قرطبی)