سورة القصص - آیت 22

وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب مدین کی سیدھ پر متوجہ ہوا ۔ بولا امید ہے کہ میرا رب مجھے راہ راست دکھلائے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1۔ جو فرعون کی سلطنت سے باہر مصر سے آٹھ دن کی مسافت پر تھا۔ (قرطبی)