سورة القصص - آیت 12
وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے تو پہلے ہی سے سب دودھ پلانے والی عورتیں موسیٰ پر حرام کردی تھیں ۔ پھر بہن نے کہا ۔ کہ تمہیں ایک گھر والے بتلاؤں ۔ کہ وہ اسے تم کو پال دیں اور وہ اس کے خیر خواہ ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ یعنی فرعون کے گھر والے جس انَّا کو بھی دودھ پلانے کے لئے بلاتے بچہ اس کی چھاتی کو منہ تک نہ لگاتا۔