سورة النمل - آیت 91

إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر (مکہ) کے رب کو پوجوں جسے اس نے حرمت دی ہے اور ہر شے اسی کی ہے ۔ اور مجھے حکم ہوا ہے ۔ کہ میں حکم برداروں میں رہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یعنی اسے حرم بنایا جس میں نہ کوئی خون کیا جاسکتا ہے، نہ کسی پر ظلم ہوسکتا ہے نہ شکار کیا جاسکتا ہے اور نہ درخت کاٹا جاسکتا ہے۔