سورة النمل - آیت 85

وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے ظلم کے سبب ان پر عذاب کا وہ وعدہ پورا ہوگا پھر وہ کچھ نہ بولیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ یعنی ان پر اللہ تعالیٰ کی حجت قائم ہوجائیگی اس لئے وہ کوئی عذر پیش نہیں کرسکیں گے۔ اکر مفسرین (رح) نے لکھا ہے کہ یہ اس وقت ہوگا جب ان کے منہ پر مہر لگا دی جائیگی۔ (شوکانی)