سورة النمل - آیت 81
وَمَا أَنتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور نہ تو اندھوں کو ان کی گمراہی (ف 2) سے ہدایت پر لاسکتا ہے تو تو صرف انہیں کو سناتا ہے جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی مسلمان ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ یعنی آپ ان کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی تو انہیں سیدھے راستے کی طرف لا نہیں سکتے۔5۔ یعنی سنانا انہی لوگوں کے حق میں سود مند ہے جو ہماری آیتوں کو سن کر ان کا اثر قبول کرتے ہوں، اور اثر قبول کرنا یہی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی اختیار کریں۔ (شوکانی)