سورة النمل - آیت 75

وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور آسمان اور زمین میں کوئی چھپی ہوئی شے نہیں جو کتاب (ف 3) میں نہ لکھی ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ لہٰذا جس عذاب کی یہ جلدی مچا رہے ہیں اس کا وقت بھی اس میں لکھا ہے وہ اپنے وقت پر آ کر رہے گا اس کے دیر سے آنے کا یہ مطلب لینا کہ وہ نہیں آئے گا، سراسر حماقت ہے۔ (وحیدی)