سورة النمل - آیت 74

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تیرا رب البتہ جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے اور جو وہ ظاہر (ف 2) کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ اس لئے جب ان کی شامت آئے گی تو کوئی بات چھوڑی نہ جائے گی جس پر ان کا سخت محاسبہ نہ کیا جائے۔