سورة النمل - آیت 57
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے اسے اور اس کے گھروالوں کو بچالیا ۔ مگر اس کی عورت ۔ ٹھہرالیا تھا ہم نے اس کو کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں رہے گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ یعنی بڑے پاکباز بنتے ہیں۔ اگر ایسے ہی پاک باز ہیں تو ہم گنہگاروں کی بستی میں کیوں رہیں نکالو انہیں باہر۔ یہ بات انہوں نے استہزا کے طور پر کہی۔ (شوکانی)