سورة النمل - آیت 55

أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا تم عورتیں چھوڑ کر مردوں پر شہوت سے دوڑتے ہو ، بلکہ تم جاہل لوگ ہو !

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ جو اس قسم کی بے حیائی کا کام کرتے ہو جس سے گدھے اور کتے بھی شرماتے ہیں ” تجھلون“ کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم اس بات سے باخبر ہو کر اس بری روش کی تمہیں کیا سزا مل سکتی ہے؟۔ (شوکانی)