سورة النمل - آیت 55
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تم عورتیں چھوڑ کر مردوں پر شہوت سے دوڑتے ہو ، بلکہ تم جاہل لوگ ہو ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ جو اس قسم کی بے حیائی کا کام کرتے ہو جس سے گدھے اور کتے بھی شرماتے ہیں ” تَجْهَلُونَ “ کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم اس بات سے باخبر ہو کر اس بری روش کی تمہیں کیا سزا مل سکتی ہے؟۔ (شوکانی)