سورة النمل - آیت 34
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بولی بےشک جب کسی بستی میں بادشاہ داخل ہوتے ہیں ۔ تو اسے خراب کرتے ہیں اور وہاں کے عزت داروں کو بےعزت کرتے ہیں اور اسی طرح (یہ بھی) کریں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ گویا اس نے یہ رائے ظاہر کی کہ لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ اس وقت کرلینا مناسب نہیں۔ لڑائی کا انجام بہرحال برا ہوتا ہے۔