سورة النمل - آیت 30

إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور بےشک (ف 2) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے شروع کیا گیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت سلیمان ( علیہ السلام) سے پہلے کسی نے ” بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ “ نہیں لکھی۔ نیز ایک روایت میں ہے کہ پہلے نبیﷺ خط کے شروع میں ” ‌بسمِكَ ‌اللهمَّ “ لکھا کرتے تھے جب یہ آیت اتری تو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لکھنے لگے۔ (قرطبی۔ شوکانی)