سورة النمل - آیت 17

وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور سلیمان کے لئے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں میں سے جمع کئے گئے پھر وہ مثل بمثل (اس کے سامنے کھڑے) کئے گئے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1۔ یعنی ان کی جماعتیں بنائی گئیں اور ہر جماعت کو ایک خاص نظم اور ترتیب میں رکھا گیا تاکہ جس کی جو جگہ ہے وہیں رہے اور بلا اجازت اس سے آگے پیچھے نہ ہونے پائے۔ (شوکانی)۔