سورة النمل - آیت 14
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور بےانصافی اور غرور سے ان کا انکار کیا باوجودان کے دل ان معجزات کا یقین کرچکے تھے پس دیکھ کر مفسدوں کا انجام کیا ہوا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
6۔ سب کے سب بحر قلزم میں غرق کردیئے گئے ان میں سے کسی کو زندہ نہ چھوڑا گیا۔ (وحیدی)