سورة النمل - آیت 12

وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اپنا ہاتھ گریبان ڈال کہ بغیر برائی (یعنی کسی بیماری کے) سفید نکلے گا ۔ یہ (دومعجزے مل کر نو معجزے ہیں ان کے ساتھ) فرعون اور اس کی قوم کی طرف (جا) کر وہ فاسق لوگ ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ ان نو نشانیوں کا ذکر سورۃ اعراف میں گزر چکا ہے۔ (دیکھئے سورۃ اسرا : 101) بعض نے کہا ہے کہ یہ دو نشانیاں (عصا اور یدبیضا) ان نو نشانیوں کے علاوہ تھیں اس صورت میں حرف ” فی“ بمعنی ” مع“ ہوگا۔ (کذا فی فی القرطبی)