سورة الشعراء - آیت 213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پس تو (اے محمد (ﷺ) ) اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو نہ پکار کہ تمہیں عذاب میں گرفتار (نہ) کیا جائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ بظاہر مخاطب تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں مگر دراصل امت کو ڈرانا مقصود ہے جیسا کہ بعد کی آیت ” وَأَنْذِرْ “ الخ سے معلوم ہوتا ہے۔ (قرطبی)