سورة الشعراء - آیت 210

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس قرآن کو شیطان نے نہیں اتارا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ کہ جس طرح کاہنوں پر شیاطین اپنا کلام لے کر نازل ہوتے ہیں، اس طرح محمد (ﷺ) پر بھی یہ کلام شیطانوں ہی کا نازل کردہ ہے۔